Monday, December 23, 2024
ہومدنیاچینی وزیر خارجہ نئے سال میں اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز افریقی ممالک سےکریں گے

چینی وزیر خارجہ نئے سال میں اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز افریقی ممالک سےکریں گے

چینی وزیر خارجہ نئے سال میں اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز افریقی ممالک سےکریں گے، وزارت خا رجہ

بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نئے سال میں 4 سے 7 جنوری 2022 تک اریٹیریا، کینیا، اور کوموروس کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ مالدیپ اور سری لنکا کا دورہ کریں گے۔
چاؤ لی جیان نے کہا کہ سال 1991 سے چینی وزیر خارجہ نے ہر نئے سال میں اپنے غیرملکی دورے کے لیے افریقہ کا انتخاب کیا ہے اور اس روایت کو اب بتیس سال ہو چکے ہیں۔یہ روایت ،اعلیٰ معیارکےچین افریقہ تعلقات کی اہمیت ،چین افریقہ کے درمیان گہری دوستی اور افریقہ کی ترقی اور مضبوطی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کی عکاس ہے۔
چین اور افریقی ممالک ترقی پذیر ممالک ہیں جو نہ صرف تسلط کی مخالفت کرنے والے اور ترقی کو فروغ دینے والے شراکت دار ہیں ،بلکہ عالمی عدل و انصاف کی حفاظت کرنے والی قوتیں بھی ہیں۔خواہ عالمی صورتحال میں کیسی بھی تبدیلی آئے ، کووڈ-۱۹ کی وبا کتنی ہی سنگین ہو ،چین اور افریقہ کے درمیان دوستانہ تبادلے،اسٹریٹجک روابط اور باہمی حمایت کے ارادے اور عزم کو نہیں روکا جا سکتا۔
چاؤ لی جیان نے جنوبی ایشیا کے دورے کے حوالے سےبتایا کہ وانگ ای کا یہ دورہ چین- مالدیپ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور چین -سری لنکا سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پرہو رہا ہے،جس کے دوران باہمی روایتی دوستی،سیاسی باہمی اعتماد ،انسداد وبا کے تعاون ، “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر اور عالمی و علاقائی امور میں صلاح مشوے پر زور دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔