وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈز ہماری حکومت کا بہترین اقدام ہے، ماضی میں کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے، پنجاب کے ہرخاندان کوصحت کارڈ ملے گا جسے کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کرایاجاسکتاہے۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران صحت کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈز ہماری حکومت کا بہترین اقدام ہے، ماضی میں کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے،پنجاب کے ہرخاندان کوصحت کارڈ ملے گا جسے کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کرایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی باربرطانیہ میں فلاحی ریاست دیکھی جس میں ریاست کے کمزور طبقے کیلئے احساس ہوتاہے،یورپی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آئے گی لیکن مسلم دنیا اس سے محروم ہے، فلاحی ریاست عوام کی ضروریات پوری کرتی ہے مگر اس کا ماڈل مسلم ممالک میں نظر نہیں آتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے حکمران کہتے تھے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، کیا ایشین ٹائیگر ریاست مدینہ کا مقابلہ کر سکتا ہے، ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وقت بتائے گامیٹروٹرین ملک کوزیادہ فائدہ پہنچائے گی یاصحت کارڈ ۔وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور میں موجود ہیں، دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کی تنظیم سازی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امورپر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔
وقت بتائے گامیٹروٹرین ملک کوزیادہ فائدہ پہنچائے گی یاصحت کارڈ ،وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔