Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں ٹیومر بورڈ کا آغاز کر دیا گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں ٹیومر بورڈ کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد، ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے کینسر کے مریضوں کے لیے بین الاقوامی معیاری کلینیکل پریکٹس کے ذریعے موثر علاج فراہم کرنے کے لیے خطے میں ‘ٹیومر بورڈ’ کا آغاز کر دیا۔
سرجیکل آنکولوجسٹ، میڈیکل آنکولوجسٹ، ریڈیولوجسٹ اور ہسٹوپیتھولوجسٹ کی ٹیم ٹیومر بورڈ میں اکٹھی ہوتی ہے تاکہ مریضوں کو ہر ممکن طریقے سے کینسرجیسے موزی مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بہترین علاج معالج بلا تاخیر فراہم کیا جا سکے۔بورڈ کے دو اجلاس پہلے ہی ہو چکے ہیں۔ اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہسپتال کرنل(ر)ڈاکٹر غلام مجتبی عباسی نے کی اور کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان عزیز نے اجلاس طلب کیا۔عمران علی غوری ، اکبر نیازی ہسپتال کے کمیونیکیشن کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے ہسپتال سرجیکل اور میڈیکل آنکولوجی میں بین الاقوامی معیارات پر پورا اتر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔