Thursday, January 29, 2026
ہومپاکستانوفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ ، گریڈ 20کے دوافسران کے تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ ، گریڈ 20کے دوافسران کے تبادلے

اسلام آباد ،وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ ، گریڈ 20 کے دوافسران کے تبادلے کردیئے گئے،ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر نعیم روف جو اس وقت وزارت داخلہ کے ماتحت ڈی جی ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ کے عہدے پر کام کررہے تھے، ان کی خدمات فوری طورپر پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں،اسی گروپ کے ایک اور افسر لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ)اسلام زیب جو اس وقت آبی وسائل ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے ،انہیں نیا ڈائریکٹرجنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
1 12
2 7

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔