Wednesday, July 9, 2025
ہومدنیابیجنگ سرمائی اولمپکس ماؤنٹین براڈکاسٹنگ سینٹر کو آ ئندہ سال استعمال میں لا نے کا اعلان

بیجنگ سرمائی اولمپکس ماؤنٹین براڈکاسٹنگ سینٹر کو آ ئندہ سال استعمال میں لا نے کا اعلان

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے چانگ جا کھو کمپٹیشن علاقے میں پہاڑی نشریاتی مرکز کی اہم سہولیات کی تعمیر اتوار کے روز مکمل کر لی گئی ہے۔
نشریاتی مرکز چانگ جا کھو کمپٹیشن علاقے کے مرکزی زون میں واقع ہے، جو نشریاتی مرکز کی مرکزی عمارت اور ٹی وی سٹوڈیوز سمیت دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ان میں براڈکاسٹنگ ٹیکنالوجی کے چار حصے موجود ہیں اور 10 ٹی وی اسٹوڈیوز قائم کئے گئے ہیں جو دنیا بھر سے 16 حقوق رکھنے والے براڈکاسٹر کے لئے خدمات فراہم کریں گے۔
اطلاع کے مطابق اگلے سال جنوری میں، پورے مرکز کو باضابطہ طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔ یہ سرمائی اولمپکس کی تاریخ میں سب سے بڑا ،اعلیٰ ترین تکنیکی معیارات کا حامل پہاڑی نشریاتی مرکز ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔