ہا نگ کا نگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو محترمہ کیری لام نے 7ویں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی حکومت قانون ساز کونسل کے انتخابات کو قانون کے مطابق انجام دے گی اور ” ہانگ کانگ کی حکمرانی محب وطنوں کے ہاتھ میں “کے اصول کو نافذ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ساتویں قانون ساز کونسل کے انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے۔ نظرثانی میں کامیاب ہونے والے 153 امیدوار مختلف پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور مختلف سیاسی رائے رکھتے ہیں۔انہوں نے ہانگ کانگ کی حکومت پر تنقید بھی کی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہانگ کانگ کی حکومت کی متعلقہ پالیسیاں اور انتخابی نظام رواداری اور تنوع کا حامل ہے۔ ہر وہ شخص جسے ووٹروں کی حمایت حاصل ہے اس کو منتخب ہونے اور ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں داخل ہونے کا موقع ملتا ہے اور وہ “ہانگ کانگ کی حکمرانی محب وطنوں کے ہاتھ میں” کے اصول کے نفاذ میں حصہ لے سکتا ہے۔
کیری لام نے مزید کہا کہ انتخابی نظام میں بہتری نے ہانگ کانگ کی اچھی حکمرانی کا ایک نیا باب کھولا ہے۔انھوں نے رجسٹرڈ ووٹرز پر زور دیا کہ وہ 19دسمبر کو ہانگ کانگ کا مستقبل بنانے کے لیے پرجوش طریقے سے ووٹ دیں۔
ہا نگ کا نگ میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کو قانون کے مطابق انجام د ینے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔