Monday, July 7, 2025
ہومدنیاچین امریکہ تعلقات دنیا کے مستقبل اور تقدیر سے منسلک ہیں، چینی وزیر جا رجہ

چین امریکہ تعلقات دنیا کے مستقبل اور تقدیر سے منسلک ہیں، چینی وزیر جا رجہ

چین کےریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے عالمی تھنک ٹینک کانفرنس سے ایک ویڈیو خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تفصیلی انداز میں چین امریکہ تعلقات کے بارے میں چینی موقف کو واضح کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ سب سے بڑے ترقی پذیر ملک اور سب سے بڑے ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ، چین امریکہ تعلقات دنیا کے مستقبل اور تقدیر سے منسلک ہیں، دونوں ملکوں کو اس حوالے سے درپیش چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹنا چاہیے۔ 16 نومبر کو صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر بائیڈن نے ایک تفصیلی،وسیع، بامعنی اور تعمیری ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ نے چین اور امریکہ کے درمیان تین اصولوں باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون پر حقیقی روح کے مطابق عمل کرنے کی تجویز پیش کی۔اس بنیاد پر صدر شی جن پھنگ نے چار نکات پیش کئے جن پر چین اور امریکہ کو توجہ دینی چاہیے۔ یہ اہم بیانات چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے بارے میں چینی رہنماؤں کی گہری سوچ کی عکاسی کرتے ہیں اور چین امریکہ تعلقات کی مستقبل کی سمت کے لیے بنیادی فریم ورک کو بھی واضح کرتے ہیں۔
وانگ ای نے مزید کہا کہ اگر چین اور امریکہ ایک بار تصادم کی طرف بڑھے تو اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے ناقابل برداشت تباہی ہوگی۔ لہٰذا، تنازعات اور تصادم کے بغیر پرامن بقائے باہمی کو برقرار رکھنا ایک عقلی انتخاب ہے جس پر چین اور امریکہ کو عمل پیرا رہنا چاہیے، اور یہ مختلف سماجی نظاموں کے حامل ممالک کے لیے بھی ایک راستہ ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جیت جیت کا حامل تعاون تاریخی ترقی کی صحیح سمت ہے۔ عالمگیریت کے زمانے کا رجحان ناقابل واپسی ہے، اور یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کا رواج خود اور دوسروں کو نقصان پہنچانے کےمترادف ہے۔ چین اور امریکہ کے مفادات وسیع طور پر باہم مربوط ہیں، باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی پر قائم رہنے سے ہی ہم مستحکم اور طویل مدتی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔