Thursday, October 23, 2025
ہومپاکستانوزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ان کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائے گی۔صدر مملکت عارف علوی نے شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔