Monday, December 23, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس ریٹائر رانا شمیم ،انصاری عباسی سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس ریٹائر رانا شمیم ،انصاری عباسی سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاناما ریفرنس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان کے الزامات پر ازخود نوٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کو فریقین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا دیدیا ۔ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمن، ایڈیٹر عامر غوری اور خبر دینے والے صحافی ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کو شوکاز نوٹس جار ی کئے جائیں ،سلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ۔از خود نوٹس کیس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کو بھی نوٹسسز جاری ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر پاکستان یونین آف جرنلسٹس عدالتی معاون مقرر، اسلام آباد ہائی کورٹ نے از خود نوٹس کیس میں سینئر وکیل فیصل صدیقی اور ریما عمر کو عدالتی معاون مقرر کردیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔