اسلام آباد(آئی پی ایس ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 12تا 15 سالہ بچوں کی ویکسی نیشن جزوی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کی ویکسی نیشن 15تا 27نومبر معطل رہے گی۔ اس حوالے سے این سی او سی نے یہ بھی بتایا کہ ویکسی نیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے باعث ہوا۔ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم 15تا 27نومبر جاری رہے گی۔
این سی او سی کا 12تا 15 سالہ بچوں کی ویکسین یشن معطل رکھنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔