Thursday, October 23, 2025
ہومپاکستانعوام کیلئے ایک اور مشکل، سردیوں میں گیس سارا دن کی بجائے صرف چند گھنٹے ملے گی

عوام کیلئے ایک اور مشکل، سردیوں میں گیس سارا دن کی بجائے صرف چند گھنٹے ملے گی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے نیا شیڈول تشکیل دیدیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران صارفین کو صرف چند گھنٹے ہی گیس مل سکے گی۔ گھریلو صارفین کو صبح 5:30 بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی، دوسرے پیریڈ میں دن 11:30 سے 2:00 دوپہر تک گیس ملے گی اور شام 4 سے رات 10 بجے تک گیس آئے گی۔گیس فراہمی کے شیڈول کانفاذدسمبر سے فروری تک ہوگا، ابینہ کمیٹی برائے انرجی سے گیس لوڈ مینیجمنٹ پلان کی منظوری لی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔