ہومپاکستانجعلی خبروں اور پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا

جعلی خبروں اور پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 32 ارکان کو گرفتار کیا، یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈے میں ملوث تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔