اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ )کوہو گا۔کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں وزیردفاع، وزیرخارجہ، وزیرداخلہ، مشیر قومی سلامتی، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت دیگر خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔اجلاس میں ملکی داخلی اوربیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کالعدم جماعت کا احتجاج،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
