ہومپاکستانوزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک کی تازہ صورتحال کےپیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو جمعے کو ہوگا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ایک ٹوئٹ کے ذریعے سے اس سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مسلسل احتجاج کے باعث اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں دیگر پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں اور اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔

Fawad Twitt

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔