ملتان،پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنماء جہانگیر ترین نے معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کے علاج کیلئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جہانگیر ترین نے نشتر ہسپتال میں سرائیکی کے مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی تیمارداری کی، جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ، جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی کے علاج کیلئے پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا ، جہانگیر ترین کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کیلئے ماہانہ پچاس ہزار وظیفہ بھی مقرر کر دیا گیا
جہانگیر ترین کا شاکر شجاع آبادی کے علاج کیلئے پانچ لاکھ امداد کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
