ہومدنیاچین نے  دو ہزار تیس سے قبل کاربن پیک تک پہنچنے کے لیے لائحہ عمل جاری کر دیا

چین نے  دو ہزار تیس سے قبل کاربن پیک تک پہنچنے کے لیے لائحہ عمل جاری کر دیا

   اس  میں کاربن پیک سے متعلق امور کا جامع انتظام طے کیا گیاہے
بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک ) چین  کی ریاستی کونسل نے  دو ہزار تیس سے قبل کاربن پیک تک پہنچنے کے لیے لائحہ عمل جاری  کر دیا،    اس  میں کاربن پیک سے متعلق امور کا جامع انتظام طے کیا گیاہے۔لائحہ عمل میں نئے ترقیاتی مرحلے میں نئے ترقیاتی  تصور پر عمل ،نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کی روشنی میں ترقی اور کاربن کے کم اخراج، مکمل اور جزوی ،قلیل اوردرمیانی یا طویل مدتی اہداف کے درمیان تعلقات سے بہتر انداز میں نمٹںیپر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی توجہ دی گئی ہے کہ معاشی ترقی کو مستحکم اور اقتصادی ڈھانچے کی ترتیب نو کو ہم آہنگ کیا جائے،کاربن پیک ،کاربن نیوٹریلٹی کو اقتصادی و سماجی ترقی میں شامل کیا جائے،پیداوار اور روزمرہ زندگی کے طریقہ کار کو سبز بنایا جائے تاکہ اقتصادی و سماجی ترقی کو وسائل کی بلند کارکردگی کو  سرسبز اور کم کاربن اخراج کی بنیاد پر فروغ دیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دو ہزار تیس سے قبل کاربن پیک کے اہداف کو پورا کیا جائیگا۔لائحہ عمل میں غیرفوسل توانائی کے استعمال کے تناسب،توانائی کے استعمال کی استعداد کار کو بلند کرنا، کاربن کے اخراج میں کمی سمیت اہم اہداف کا تعین کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ کاربن پیک کیہدف کو ترقی کے تمام مراحل میں مرکزی توجہ دینے کامطالبہ کیا گیا ہیاور اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون اور پالیسی کو مضبوط بنانے کا بندوبست بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔