ہومپاکستانجسٹس فائز کی شکایت پر پی ٹی آئی ایم این اے زیرِ حراست،اسپیکر قومی اسمبلی کی مداخلت پررہا

جسٹس فائز کی شکایت پر پی ٹی آئی ایم این اے زیرِ حراست،اسپیکر قومی اسمبلی کی مداخلت پررہا

اسلا م آباد،حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم این اے اکرم چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا تھا، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے سکاڈ میں رکاوٹ ڈالی،اسلام آباد پولیس نے ایم این اے اکرم چیمہ کی گاڑی بھی پکڑ لی، حکومتی ایم این اے اکرم چیمہ کی جسٹس قاضی فائز عیسی سے بدکلامی ہوئی،بد کلامی گاڑیاں آمنے سامنے آنے پر کی گئی ۔ممبر قومی اسمبلی نے فاضل جج قاضی فائز عیسی کو گالایاں دیں، سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی شکایت پر اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔اکرم چیمہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو واقعے سے آگاہ کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔