چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ ای 27 سے 29 تاریخ تک یونان، سربیا، البانیہ اور اٹلی کے دورے کریں گے۔انہیں ان دوروں کی دعوت متعلقہ ممالک کے وزراء خارجہ نے دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ یونان، سربیا، البانیہ اور اٹلی یورپ میں چین کے اہم شراکت دار ہیں۔ چین اور چاروں ممالک کے درمیان گہری روایتی دوستی اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
دوروں کے دوران وزیر خارجہ وانگ ای مذکورہ ممالک کے ساتھ روایتی دوستی کے فروغ سمیت وسیع عملی تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر مفصل تبادلہ خیال کریں گے۔ چین دوطرفہ تعلقات کی مسلسل بہتری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ چین۔سی ای ای سی تعاون اور چین۔یورپی یونین تعلقات کی ترقی کے لیے چاروں ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور کثیرالجہتی اور بین الاقوامی شفافیت و انصاف کے دفاع کے لیے مزید مثبت توانائی ڈالے گا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای چار یورپی ممالک کے دورے کریں گے ،وزارت خارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
