Saturday, March 15, 2025
ہومدنیاچین مسلسل گیارہ سال تک دنیا کی سب سے بڑی درآمدی منڈی رہا ہے ،وزارت تجارت

چین مسلسل گیارہ سال تک دنیا کی سب سے بڑی درآمدی منڈی رہا ہے ،وزارت تجارت

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) عالمی تجارتی تنظیم کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں عالمی منڈی کی درآمدات میں چین کا تناسب بارہ فیصد رہا _ چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو چوئے تھنگ نے کہا کہ چین اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دیتا رہا ہے اور مسلسل گیارہ سال تک دنیا کی دوسری بڑی درآمدی منڈی رہا ہے۔ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی درآمدات کی مالیت تقریباً دو ٹریلین رہی جس میں پچھلے سال کی اسی مدت سے 32.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
شو چوئے تھنگ نے کہا کہ چین بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی تجارت کو فروغ دیتا رہے گا۔
چین امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے شو چوئے تھنگ نے کہا کہ نو اکتوبر کو چین اور امریکہ نے اقتصادی و تجارتی سمجھوتے کے نفاذ پر ٹیلی فونک بات چیت کی ۔چین کا خیال ہے کہ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی سمجھوتہ دونوں ممالک نیز دنیا کے لیے سودمند ہے اور فریقین کو مل کر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے ماحول اور شرائط فراہم کرنی چاہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔