بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک پر یس کا نفر نس میں بتایا ہے کہ کووڈ-۱۹ پھوٹنے کے بعد چین کا موقف یہ ہی رہا ہے کہ ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات کے طور پر استعمال ہونا چاہیےاور چین نے اپنی صلاحیت کے مطابق عالمی برادری کو ویکسین فراہم کی ہے۔ سترہ اکتوبر تک چین نے ایک سو سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے لیے ویکسین کی ایک ارب پچاس کروڑ خوراکیں فراہم کی ہیں۔چینی ویکسین متعلقہ ممالک میں وبا کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔
چین کی جا نب سے عالمی برادری کے لیے ویکسین کی 1 ارب 50 کروڑ خوراکوں کی فرا ہمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔