Friday, March 14, 2025
ہومدنیاچین اور پیسیفک جزیرے کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد

چین اور پیسیفک جزیرے کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد

چین پیسفک جزیرے کے ممالک کی آزادانہ ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، وانگ ای

پیسیفک جزیرے کے ممالک کی جا نب سے ترقی کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) چین اور پیسفک جزیرے کے ممالک کے وزرائے خارجہ کا پہلا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعےمنعقد ہوا۔چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین پیسفک جزیرے کے ممالک کی آزادانہ ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ان ممالک کے ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کی بنیاد پر قریبی جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرےگا۔اس کے ساتھ چین نے چھ نکاتی تجاویز پیش کیں جن میں ، پالیسی سازی میں باہمی مفاہمت کو مضوط کرنا ، انسداد وبا کے تعاون کو گہرا کرنا ، معاشی بحالی کو فروغ دینا ،درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینا شامل ہیں۔ چین نے متعلقہ ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چائنا پیسیفک آئی لینڈ کنٹری کوآپریشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں شریک پیسیفک جزیرے کے ممالک کے نمائندوں نے دو طرفہ وزرائے خارجہ کے اجلاس کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے چین کی طویل المدتی بے لوث مدد اورپیسیفک جزیرے کے ممالک کی ترقی کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ایک چین کی پالیسی پر قائم رہنے کا اعادہ کیا ، اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ میں چین کی حمایت کی۔ شرکا نے کووڈ-۱۹ ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات بنانے کے چین کے عمل کو سراہا ، اور اس وبا سے لڑنے کے لیے چین کے ساتھ اتحاد کو مضبوط کرنے ، کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے جیسے عالمی مسائل پر چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
اجلاس میں ایٹمی آلودہ پانی کے اخراج کے مسئلے پر بھی توجہ دی گئی اور بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام اور جنوبی بحرالکاہل کے ایٹمی فری زون کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔