ہومبریکنگ نیوزریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتاہے: بیرسٹر عقیل

ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتاہے: بیرسٹر عقیل

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنے تک سب مفروضے ہیں تاہم آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

وزیر مملکت قانون وانصاف نے کہا کہ ریفرنڈم کا طریقہ کار تبدیل کرکے الیکٹرانک طریقہ کار بھی اپنایاجاسکتاہے۔ بیرسٹرعقیل نے کہا کہ ن لیگ مناسب وقت پر صوبوں سے متعلق پالیسی بیان دیگی، عجلت میں نہیں، ن لیگ کے ارکان نے ذاتی آرا کا اظہار ضرور کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔