ہومبریکنگ نیوزافغان طالبان کی پالیسیوں پر عالمی تنقید، ایمنسٹی کا احتساب کا مطالبہ

افغان طالبان کی پالیسیوں پر عالمی تنقید، ایمنسٹی کا احتساب کا مطالبہ

برسلز(آئی پی ایس )ایمنسٹی انٹرنیشنل اور یورپی ممالک نے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت مقف اختیار کرلیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا نے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا کے مطابق طالبان کے اقتدار پر قبضے کے پانچ سال بعد بھی افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں، سرِعام سزائیں، خواتین کے خلاف پابندیاں اور جبری گمشدگیاں ان خلاف ورزیوں کے نمایاں پہلو ہیں۔برلن فارن پالیسی فورم میں جرمن وزیر خارجہ یوہان ویڈفل نے واضح کیا کہ جرمنی طالبان کو افغانستان کی جائز سیاسی اتھارٹی تسلیم نہیں کرتا۔ ان کے مطابق طالبان سے سفارتی تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جبکہ جرمنی کے رابطے ہمسایہ ممالک کے ذریعے صرف قونصلر امور تک محدود ہیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے بھی طالبان کی جانب سے خواتین کے خلاف اقدامات کو صنفی امتیاز قرار دیتے ہوئے حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے مقف کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے فرانس کے تکنیکی نوعیت کے روابط کو حکومت کی باضابطہ شناخت نہیں سمجھا جا سکتا۔اس سے قبل اسپین کے وزیر خارجہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ افغان خواتین کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے والے طالبان حکومت کو اسپین نہ تسلیم کرتا ہے اور نہ ہی کبھی کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔