اسلام آباد،عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفرسمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ملزم ظاہر جعفر، ذاکر جعفر،عصمت آدم، افتخار، جمیل، جان محمد اور تھراپی ورک کے طاہر ظہور دیگر سمیت چھ ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔مرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کچہری عدالت پیش کیا گیا۔ ضمانت پر رہا تھراپی ورک کے چھ ملزمان بھی عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔تمام ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ 20 اکتوبر کو طلب کر لیے ہیں۔
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔