ہومبریکنگ نیوزامریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، تینوں بڑے انڈیکس نمایاں کمی کے ساتھ بند

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، تینوں بڑے انڈیکس نمایاں کمی کے ساتھ بند

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار کے اختتام پر تینوں بڑے انڈیکس نمایاں کمی کے ساتھ بند ہوئے۔

نیس ڈیک انڈیکس میں 5.28 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس 22 ہزار 617 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 3.7 فیصد کمی کے بعد 6 ہزار 910 پوائنٹس پر آگیا جبکہ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 1.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 48 ہزار 147 پوائنٹس پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر بڑھتے ہوئے اخراجات امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ بنے جبکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی آمدن میں کمی کے خدشات نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔