بھارتی لیڈر کے نام نہاد “اروناچل پردیش” کے دورے کی سخت مخالفت کر تے ہیں ، چین نے کبھی بھی اروناچل پردیش” کو تسلیم نہیں کیا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین بھارت سرحدی مسئلے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ چینی حکومت نےکبھی بھی بھارت کی جانب سےیکطرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کردہ نام نہاد “اروناچل پردیش” کو تسلیم نہیں کیا ، اور اس علاقے میں بھارتی رہنماؤں کی سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بھارتی نائب صدر موپاواراپو ونکیا نائیڈو نے حال ہی میں نام نہاد “اروناچل پردیش” کا دورہ کیا۔
بھارتی لیڈر کے نام نہاد “اروناچل پردیش” کے دورے کی سخت مخالفت کر تے ہیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔