ہومتازہ ترینامریکا نے جنگ چھیڑی تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا، عباس عراقچی کی سخت وارننگ

امریکا نے جنگ چھیڑی تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا، عباس عراقچی کی سخت وارننگ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی—ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ معاہدہ ہرمز کھولنے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جنگ دوبارہ مسلط کی گئی تو اس بار بھی بھرپور جواب دیا جائے گا تہران نے واضح کردیا کہ خطے میں امریکی مفادات اور اہداف بھی ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کی باری ہے کہ وہ اپنا مؤقف واضح کرے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجویز اب بھی موجود ہے، جس کے تحت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سے متعلق شرائط پوری ہونے کی صورت میں مثبت پیش رفت ممکن ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے دوبارہ جنگ کا انتخاب کیا تو ایران بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی جارحیت کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امریکی اہداف کے حوالے سے نرم رویہ اختیار نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق امریکی موجودگی صرف فوجی اڈوں تک محدود نہیں بلکہ خطے میں دیگر مقامات پر بھی امریکی اہداف موجود ہیں جو ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

عباس عراقچی کے اس بیان کو امریکا کے لیے واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے کہ ایران جنگ کے بجائے سفارتی حل کا خواہاں ہے، تاہم کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں بھرپور مزاحمت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔