Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستاننیب صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

نیب صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد،وفاقی حکومت کی جانب سے نیب صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبدالطیف قریشی نامی شخص نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو چیلنج کردیا ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیا کیا گیا کہ 8 اکتوبر دو ہزار اکیس میں وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا، ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 8 اکتوبر کے نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔