ہومتازہ ترینمرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف میں سالانہ عرس مبارک 6 نومبر سے شروع ہو گا

مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف میں سالانہ عرس مبارک 6 نومبر سے شروع ہو گا

اسلام آباد(تبسم حسین ہارونی)سالانہ عرس مبارک بیاد بانی موہڑہ شریف غوث الامت خواجہ پیر محمد قاسم موہڑوی رح کی محافل ان شا اللہ 6،7،8 نومبر بروز جمعہ ہفتہ اتوار مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں انعقاد پذیر ہونگی، سالانہ عرس مبارک کی محافل میں اندرونِ اور بیرونِ ممالک سے زائرین کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔
6 نومبر بروز جمعہ عرس مبارک کا آغاز جبکہ 8 نومبر مجلسِ کبری شریف انعقاد پذیر ہو گی جس میں تلاوتِ کلامِ الہی، اوراد نظیریہ شریف اور نعت خوانی کے بعد مرکزی سجادہ نشین دربارِ عالیہ موہڑہ شریف پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر روح پرور خطاب فرمائینگے محفل کے اختتام پر پیر صاحب امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا فرمائینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔