اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے (آئی ڈی سی پی سی)کے وزیر لیو ہائی شینگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں آزمودہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چینی وزیر لیو ہائی شینگ نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے نیک تمناں کا پیغام پہنچایا، جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گرمجوشی سے جواب دیا۔ انہوں نے پاکستانی قیادت کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کے لیے بھی نیک تمناں کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ ہر آزمائش پر پورا اترنے والی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ثقافتی روابط کو وسعت دینے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے اور باہمی رابطوں و قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی وزیر لیو ہائی شینگ کی ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
