ہومپاکستانپی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کا پہلا بوئنگ 787-9ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔لیز پر حاصل کردہ جدید ترین ڈریم لائنر لندن سے پرواز پی کے 786 کے طور پر اسلام آباد پہنچا۔ یہ طیارہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 787-9 ہے۔سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ڈریم لائنر کا استقبال کیا۔

بوئنگ 787-9 جدید ٹیکنالوجی بشمول ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سے لیس ہے اور کشادہ و آرام دہ کیبن کی خصوصیات کا حامل ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ڈریم لائنر کی شمولیت پی آئی اے کے فضائی بیڑے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بین الاقوامی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔پی آئی اے کا مقصد جدید طیاروں کے ذریعے بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات اور مسافروں کو مزید آرام دہ فضائی سفر فراہم کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔