ہومبریکنگ نیوزگوادر: سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

گوادر: سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

گوادر: بلوچستان کے شہر گوادر میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ارد گرد کے علاقے کو IED سے محفوظ کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے گزشتہ روز حملہ کیا تھا جس کے بعد فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوادر میں سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔