اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی۔
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سے 20 کروڑ ڈالرز تک پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان مالدیپ بزنس فورم میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میری ٹائم شپنگ ضروری ہے۔
مالدیپ کے صدر نے پاکستانی کمپنیوں کو مالدیپ میں نئی ٹیکنالوجی لانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے لیے اقتصادی مواقع موجود ہیں، تعلیم، سیاحت سمیت بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔
وزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
