ہومبریکنگ نیوزایمرجنسی مجبوری، پی ٹی آئی نے خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، وزیراعظم

ایمرجنسی مجبوری، پی ٹی آئی نے خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، وزیراعظم

پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ بہت بھیانک ہے اور اس مرتبہ بھی انہوں نے خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، مذاکرات کے دوران طے پایا تھا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کی کال واپس لے گی، تاہم ایسا نہیں ہوا
نواز شریف کی نامزدگی کے معاملے پر کبھی ایک لمحے کے لیے بھی کوئی دوسرا نام زیر غور نہیں آیا ،ان کی سوچ، تجربہ اور عوام کے ساتھ وابستگی ان کی سیاسی طاقت ہے،پنجاب میں حکومتی امور کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت جاری ہے، شہباز شریف
گوجرانوالہ(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مجبوری کے تحت ایمرجنسی نافذ کی گئی، پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ بہت بھیانک ہے اور اس مرتبہ بھی انہوں نے خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ مذاکرات کے دوران طے پایا تھا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کی کال واپس لے گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے محمود بشیر ورک کے انتقال پر اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور راشد بشیر ورک سمیت دیگر اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ مرحوم محمود بشیر ورک کی سیاست کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان نے اس دنیا سے جانا ہے، کسی نے پہلے اور کسی نے بعد میں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی نامزدگی کے معاملے پر کبھی ایک لمحے کے لیے بھی کوئی دوسرا نام زیر غور نہیں آیا۔ نواز شریف کی سوچ، تجربہ اور عوام کے ساتھ وابستگی ان کی سیاسی طاقت ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حکومتی امور کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت جاری ہے، جبکہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری کے تحت کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ انتہائی بھیانک رہی ہے اور اس جماعت نے ہر لحاظ سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ صوبے میں گورنر راج کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے اس مرتبہ بھی خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، تاہم حکومت نے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔وزیراعظم نے کہاکہ مذاکراتی کمیٹی نے دن رات بیٹھ کر معاملات کے حل کے لیے کوششیں کیں اور بات چیت کے دوران یہ طے پایا تھا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کی کال واپس لے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی سہیل آفریدی کے ساتھ ایک سے زیادہ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں صوبے کی ترقی اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔