ہومپاکستانوزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت و صنعت کی چینی منسٹر کونسلر سے ملاقات

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت و صنعت کی چینی منسٹر کونسلر سے ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل خان نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر شو ہانگ تیانگ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان چین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تجارت، صنعت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں جانب سے اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے نئے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر متعلقہ شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ فریقین نے صنعتی تعاون کو وسعت دینے، کاروباری روابط کو مضبوط بنانے اور ایسے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا جو دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات سے متعلق مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور مستقبل میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کا اختتام پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کے اظہار کے ساتھ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔