اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب پولیس کی تحویل میں موجود 2 اراکین قومی اسمبلی ثنااللہ خان مستی خیل اور داور خان کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط و طریق کار 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ثنااللہ خان مستی خیل اور داور خان کنڈی کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کی نقول سیکریٹری وزارت داخلہ اسلام آباد، چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد اور قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کو ارسال کردی گئی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار2 اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
