Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانسابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات انتقال کرگئے

سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات انتقال کرگئے

مظفر آباد،سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان انتقال کرگئے۔
سردار سکندر حیات کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔خیال رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور 2 بار وزیراعظم رہے ہیں، وہ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے ۔دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دکھ کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردار سکندر حیات نے بطور وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیر جموں کشمیر کے حق اور بھارت کے ریاستی بربریت کے خلاف آواز بلند کی،بزرگ سیاستدان نے ہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔