تہران:ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران نے قطری ثالث کے ذریعے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے 3 شرائط پیش کردی ہیں اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران قطری ثالث کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس نے تہران کے مطالبات واشنگٹن تک پہنچا دیے ہیں۔
محسن رضائی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کئی ماہ سے جاری جنگ کے دوران بالواسطہ سفارت کاری کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ یہ رابطے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد بھی جاری رہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں جون میں ہونے والی بات چیت کے بعد اس یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد جنگ روکنا اور وسیع تر معاہدے کی راہ ہموار کرنا تھا۔
تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی بحالی، بحری ناکہ بندی ختم کی جائے، ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی کیلئے شرائط پیش کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
