ہومتازہ ترینایران کی کوہاٹ خودکش حملے کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون پر زور

ایران کی کوہاٹ خودکش حملے کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون پر زور

(اسلام آباد:( سب نیوز) ایران نے خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پولیس مرکز کے قریب واقع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردانہ اور پرتشدد کارروائیوں کا کسی صورت کوئی جواز نہیں۔

اسماعیل بقائی نے دہشت گردی کے مؤثر اور مستقل تدارک کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔