ہومپاکستانسعودی عرب کی کوہاٹ دھماکے کی شدید مذمت، شہید افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

سعودی عرب کی کوہاٹ دھماکے کی شدید مذمت، شہید افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

ریاض (سب نیوز)سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں خیبرپختونخواہ میں مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور بے گناہ افراد کا خون بہانے کو مسترد کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، خواہ اس کے محرکات یا جواز کچھ بھی ہوں۔سعودی وزارت خارجہ نے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور حکومت و عوامِ پاکستان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔