اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں روسی سفارت خانہ خیبر پختونخوا میں کوہاٹ پولیس لائنز میں آج ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
سفارتکانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ہولناک سانحے میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، جو ایک بار پھر اس امر کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر نوعیت کے خلاف مشترکہ اور مربوط کوششیں کی جانی چاہییں۔ہمیں امید ہے کہ اس گھناونی کارروائی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ہم جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور دوستوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔
روسی سفارتخانے کی کوہاٹ پولیس لائنز میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
