ہومپاکستانلانگ مارچ کو ہر صورت روکنے اور ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

لانگ مارچ کو ہر صورت روکنے اور ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)جماعت اسلامی، کسانوں اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون اور توسیع شدہ زیڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے، ریڈزون کی جانب جانے والے تمام پانچ راستوں کو مکمل طور سیل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پانچوں راستوں پر کنٹینرز کی دو دو لیئرز اور بھاری نفری کو تعینات کیا جائے گا، ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو سیل کر کے صرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا۔احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہواجس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں لانگ مارچ کو ہر صورت روکنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتظامات تیز کردئیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں اعلی سطح اجلاس میں لانگ مارچ کو ہرصورت روکنے کا فیصلہ کیا گیاہے، ریڈ زون کو کنٹینرز رکھ کر سیل کرنا شروع کر دیا گیاہے۔شہرکے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچا دئیے گئے، اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی آج سے لے کر اگلے ماہ کی دس تاریخ تک ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔