ہومپاکستانسبکدوش ہونے والی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

سبکدوش ہونے والی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اپنے عہدے کے آخری روز وزارت خارجہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سبکدوش ہونے والی سیکرٹری خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اپنی مدتِ ملازمت کے دوران انجام دی جانے والی اہم سفارتی سرگرمیوں، جاری امور اور ان اہم معاملات پر تفصیل سے بریفنگ دی جن پر مسلسل توجہ کی ضرورت ہے۔نائب وزیراعظم نے ان تمام شعبوں میں تسلسل اور رفتاربہتر سے بہتر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کے سینیئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ مضبوط رکھیں، جاری سفارتی مصروفیات اور ترجیحات کی موثر پیروی کا فالو اپ یقینی بنائیں اور پاکستان کے خارجہ پالیسی کے مقاصد اور قومی مفادات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے امور کو آگے بڑھائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔