ہومپاکستاننائب وزیراعظم کا اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم

نائب وزیراعظم کا اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم نے اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ کے دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنوینر سیکرٹری پٹرولیم حامد یعقوب شیخ ہیں جبکہ سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور سپیشل سیکرٹری خزانہ قمر سرور عباسی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔کمیٹی اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام میں کسی بھی قسم کے غلط استعمال یا بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرے گی، کورئیر سروسز کے کردار کا جائزہ لے گی اور وزارت خارجہ کے افسران کے ممکنہ ملوث ہونے کا تعین کرے گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی نظام میں بہتری کیلئے ضروری اصلاحات بھی تجویز کرے گی، انکوائری کمیٹی اپنی سفارشات اور تحقیقات کے نتائج دو ہفتوں کے اندر پیش کرے گی۔وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)کمیٹی کو تمام متعلقہ ریکارڈ اور مواد تک رسائی سمیت مکمل معاونت فراہم کریں گے۔

WhatsApp Image 2026 09 18 at 7.24.35 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔