مظفر آباد (سب نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے بڑے ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دے دیا، غیر قانونی اڈوں کے خاتمے، متبادل روٹس اور سڑکوں کی کشادگی کی فزیبلٹی بھی تیار ہوگی۔
منگل کے روز وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت مظفرآباد میں ٹریفک مینجمنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ ری لوکیشن پلان پر اعلی سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں شہر کے ٹریفک مسائل، ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی، سڑکوں کی کشادگی اور متبادل روٹس سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے بڑے ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے نئے لاری اڈے کے لیے مجوزہ سائٹس کا فوری معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے فوری ختم کیے جائیں اور ٹریفک مسائل کا عارضی نہیں بلکہ مستقل حل نکالا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئے لاری اڈے کے لیے مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے، جبکہ شہر میں سڑکوں کی کشادگی اور متبادل روٹس کے لیے فزیبلٹی تیار کی جائے، اجلاس میں سبزی منڈی کو مختص کردہ جگہ پر منتقل کرنے کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم نے مظفرآباد کے انٹری پوائنٹس کو صاف، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے جبکہ نیلم پارک اور ٹاہلی منڈی کی جدید ڈیزائننگ اور تزئین و آرائش کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
حکومت آزاد کشمیر کا مظفرآباد شہر سے بس اڈے ختم کرکے دارالحکومت کا نقشہ بدلنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
