ہوماسلام آبادسی ڈی اے میں تین افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

سی ڈی اے میں تین افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تین افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16کے افسر محسن ظہیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اسٹیٹ مینجمنٹ-I)تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ وہ اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کانفیڈینشل)کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
اسی طرح ایڈمن آفیسر(کوآرڈینیشن)جاوید حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کانفیڈینشل)او پی ایس مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایڈمن آفیسر آرکیٹیکچر ڈائریکٹوریٹ خادم حسین کو ایڈمن آفیسر (کوآرڈینیشن) تعینات کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 15 at 8.21.44 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔