اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)میں ٹرانسفر پوسٹنگ ،گریڈ 19کے افسر وقاص فرید ڈائریکٹر روڈزتعینات کر دیئے گئے ۔ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ نے گریڈ 19 کے افسر وقاص فرید کی تعیناتی و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق وقاص فرید، ڈائریکٹر (سول)کو فوری طور پر ڈائریکٹر روڈز، سی ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی مزید احکامات تک موثر رہے گی۔آفس آرڈر میں متعلقہ افسر کو چارج سنبھالنے اور چھوڑنے کی رپورٹس ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی ڈی اے میں ٹرانسفر پوسٹنگ ،گریڈ 19کے افسر وقاص فرید ڈائریکٹر روڈزتعینات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
