ہومتازہ ترینسندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار

سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار

چین کے مؤقر جریدے ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے سندھ طاس پر عالمی عدالت کےفیصلے کوپاکستان کی کامیابی قرار دے دیا۔
چینی جریدے کے مطابق بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے سے پاکستان کو غیر متوقع کامیابی حاصل ہوئی، ٹریبونل نے قرار دیا کہ ایسا اقدام نہیں ہونا چاہئے تھا۔

عالمی ٹریبونل کےفیصلے سے پاکستان کا بھارت پر پلڑا بھاری ہو گیا، دونوں ممالک کےدرمیان جنگوں اور چپقلش کے باوجود سندھ طاس معاہدہ ہمیشہ برقرار رہا۔

جریدے کے مطابق 31 اگست کومستقل ثالثی عدالت نےفیصلہ دیاکہ دلی کے پاس معاہدہ معطل کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں، عدالت نے کشمیر میں رَتل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیرمحدود کرنے کا بھی حکم دیا۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق عدالت کے فیصلے سے پاکستان کے مؤقف کو مزید تقویت ملی، 5رکنی پینل نے معاہدہ معطلی سے متعلق بھارتی دلائل کو متفقہ طور پر مسترد کردیا۔

چینی اخبار کے مطابق بھارتی متنازعہ اقدام پرانٹرنیشنل ٹربیونل نے پاکستان کے حق میں واضح فیصلہ دیا ہے، یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے جس نے بھارتی ہتھکنڈوں کو الٹا کر رکھ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔