ہومبریکنگ نیوزترسیلات زر کی آمد میں ریکارڈ اضافہ، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ڈالرز بھیجے؟

ترسیلات زر کی آمد میں ریکارڈ اضافہ، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ڈالرز بھیجے؟

اوورسیز پاکستانیوں کیجانب سے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ ترسیلات زر کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2026،27 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 7 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیج دیں، دوماہ کی ترسیلات زرآئی ایم ایف پروگرام کی رقم کے برابرپہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے صرف اگست 2026 میں 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے۔ اگست میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 16.5 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا اگست کے دو ماہ میں مجموعی ترسیلات زر 7.3 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 ماہ کی ترسیلات زر میں 14 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا۔

اگست کی ترسیلات میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے،87 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، متحدہ عرب امارات سے 74 کروڑ 98 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

زیرجائرہ عرصے کے دوران برطانیہ سے 56 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، امریکا سے 30 کروڑ 89 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔