بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ) کی نشریات کے آغاز کی سترویں سالگرہ کے موقع پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی خط ارسال کیا۔
شی جن پھنگ نے اپنے خط میں کہا کہ گزشتہ ستر برسوں میں “شیاؤ لابا” پروگرام بچوں کو اچھی کہانیاں سناتے ہوئے نسل در نسل بچوں کی صحت مند نشوونما میں ان کا ساتھ دیتا رہا ہے۔
شی جن پھنگ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آپ اور بچوں کے ادب و فن سے وابستہ کارکن اخلاقی تعلیم کے بنیادی فرض کو عملی جامہ پہنائیں گے ، دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق سچائی، نیکی اور حسن پر مبنی عمدہ شاہکار تیار کرتے رہیں گے جو بچوں کو پسند ہو ں ،اور اخلاقیات، ذہانت، جسمانی تندرستی ، جمالیات اور جسمانی مزدوری کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ سوشلسٹ بلڈرز اور جانشینوں کی پرورش کرنے میں مزید کردار ادا کریں گے۔
چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام”شیاؤ لابا” کا آغاز 4 ستمبر 1956 کو ہوا تھا۔ یہ عوامی جمہوریہ چین کا پہلا ریڈیو پروگرام تھا جو خصوصی طور پر اسکول سے قبل کی عمر کے بچوں کے لیے تیار کیا گیا تھا، اور آج یہ ریڈیو، ٹیلی ویژن، نیو میڈیا اور اسکولوں کے نشریاتی مراکز کو یکجا کرنے والا ایک معروف برانڈ بن چکا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ ) کی نشریات کے آغاز کی سترویں سالگرہ پر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
